اسلام آباد(نیوزٹویو) چئیرمین تحریک انصاف کی عدالت پیشی کے موقع پر گرفتاری کے امکانات واضح ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے معاملہ عدالت عظمی میں اٹھا دیا۔ اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھ دیا ہے۔ اسد عمر نے اپنے خط میں لکھا پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے، عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔ عدالتی احکامات کی تعظیم میں عمران خان لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے۔
خط میں یہ بھی لکھا گیا عمران خان نے کل لاہور ہائیکورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی،معزز عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارووائیوں سے منع کیا۔پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔ عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں ۔اسلام آباد میں پولیس نے بدترین خوف و ہراس کاماحول قائم کر رکھا ہے۔میڈیا اور وکلاء سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا، چئیرمین تحریک انصاف کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، عمران خان اپنی جان کو لاحق خطرات سے بھی مسلسل آگاہ کرتے آئے ہیں۔
خط میں لکھا گیا کہ چئیرمین تحریک انصاف کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے