ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا سستے رمضان بازار کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نواز میمن نے اسلام آباد کا سستے رمضان بازار ایچ نائن کا دورہ اور میڈیا سے گفتگو کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بازار کے انچارج و دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ہمراہ سستے رمضان بازار ایچ نائن کا دورہ کیا تاکہ سہولیات کا جائزہ لیا جاسکے۔

ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰه تبسم کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ رمضان بازار فعال کر دیئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سستے رمضان بازار میں میجسٹریٹ تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ ہر وقت بازار میں موجود رہے گا، صفائی و دیگر انتظامات بہتر کیے گئے ہیں، اور یہ کوشش کی گئی ہے کہ پھل/سبزیاں و دیگر اشیاء ضروریہ کا معیار بہتر ہو، اور حکومت کے رعایتی نرخوں پر عوام کو دستیاب ہوں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ سستا رمضان بازار لگانے کا مقصد عوام کو ریلیف پہنچانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں