آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےبرطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈرزکی ملاقات

راولپنڈی(نیوزٹویو) پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس یارڈلےمونراڈسینڈرز جی ایچ کیو پہنچے ،جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات کی۔

پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نےمعززمہمان کوسلامی دی،جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نےجی ایچ کیومیں یادگارشہداپرپھول رکھے آرمی چیف جنرل عاصم منیراوربرطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس یارڈلےمونراڈسینڈرزنےملاقات میں علاقائی سلامتی کےاموراور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا- ملاقا ت کے دوران معززمہمان نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں اورکامیابیوں کا اعتراف کیا۔ اس کے علاوہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس یارڈلےمونراڈسینڈرز نےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزاسےبھی ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں