ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنرز کا تجاوزات اور قیمتوں میں اضافےکے خلاف آپریشنز

اسلام آباد(نیوزٹویو) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں اورغیرقانونی فیلنگ ایجنسیوں کے خلاف آپریشنزمیں دوکانیں سیل اور بھکاری گرفتار کر لیے گئےترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے (95) اسی مقامات پر انسپیکشن کی، جس میں قیمتوں میں اضافے پر (7500) سات ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا، دو دکانیں سیل کر دی گئی، اس کے علاوہ چھے پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کلینکس اور شیشہ کیفیز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ،

تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ (7.5) ساڑھے سات کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے، مزید برآں غیر قانونی پیٹرول فیلنگ ایجنسیوں اور غیر قانونی ایک پی جی فیلنگ اسٹیشنز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، اور ایک غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشن کو سیل کر دیا گیا، واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں