اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کےدوروزہ دورےپر روانہ ہوگئے وزیراعظم ترکیہ کےنومنتخب صدررجب طیب کی دعوت پر انقرہ میں صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری 3 جون کو منعقد ہو گی، وزیر اعظم کی دورہ ترکیہ کے دوران صدررجب طیب اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات ہو گی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔