آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ بحال کردیا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نےقوم کوخوشخبری دی ہےکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بورڈ نے قرض بحالی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ مفتاح اسمٰعیل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ آئی ایم ایف کے بورڈ نے ہمارے پروگرام کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب عالمی مالیاتی ادارے سے 1 ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط ملنی چاہیے۔میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا ہوں جہوں نے متعدد سخت فیصلے کیے اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دے دی ہےہمیں ایک ارب سترہ 17کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں