اسرائیلی بربریت کے خلاف پوری دنیا سراپا احتجاج،مختلف ممالک میں مظاہرے

امت مسلمہ سمیت پوری دنیا اسرا ئیل کی بربریت کے خلاف فلسطینیوں کی ہم آواز ہو گئی اور اسرا ئیل کی بربریت کے خلاف با ہر نکل آئی ہے دنیا بھر کے مما لک میں لا کھوں لوگ اسرا ئیل کے  نہتےفلسطنیوں پر جاری مظالم کے خلاف سراپا ا حتجاج ہیں امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، عراق، ترکی اور ارجنٹینا سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے امن پسند لوگ اسرائیلی بربریت کے خلاف ہم آواز ہو گئے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف دنیا کے امن پسند عوام ایک ہو گئے۔ شہر شہر احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسرائیلی بے حسی کی شدید مذمت جب کہ نہتے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

امریکا کی سب سے بڑی کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ میں سب سے بڑا مظاہرہ ہوا۔ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے سیکڑوں افراد نے اسرائیل مخالف مظاہرے میں حصہ لیا اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کی برطانوی دارالحکومت لندن سمیت کئی شہروں میں احتجاج ہوا۔ لندن میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔ برمنگھم ، ڈنڈی، ناٹنگھم اور دیگر شہروں میں بھی بھرپور احتجاج کیا گیا۔جرمن شہروں فرینکفرٹ، میونخ اور سٹڈ گارڈ میں لوگ انسانیت کے نام پر انسان دشمن فلسطین کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ آسٹریلوی شہر سڈنی میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اردن میں عوام نے اپنے دل اور در فلسطینیوں کے لئے کھول دیئے۔ اسرائیلی سرحد پر مظاہرے کے دوران لبنانی شہری شہید ہو گیا۔ بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا۔ لبنان ، ارجنٹینا، ترکی اور کینیا کے باسی بھی اسرائیلی مظالم پر چپ نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں