سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر بل 2023ءعدالت عظمیٰ میں سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد(نیوزٹویو) سپریم کورٹ پریکٹس این پروسیجر بل 2023ء عدالت عظمیٰ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ یکم جون کو کیس کی سماعت کرے گا سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے، عدالت عظمیٰ نے 8 مئی کو کیس تین ہفتوں کیلئے ملتوی کیا تھا۔

دوسری جانب حکومت نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صدر کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 قانون بن گیا، اٹارنی جنرل نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023ء کی کاپی اور نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں جمع کروادیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں