آئی ایم ایف سے مذاکرات، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی اسٹریٹیجی تیار

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے اسٹریٹیجی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق 727 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی اسٹریٹیجی تیار کرلی گئی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے میں سست روی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکمت عملی کے تحت پہلے 6 ماہ میں صرف 151 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب تک کمی ہو سکتی ہے جس سے مختلف وزارتوں کے کئی منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں جن میں صحت، تعلیم، ہاؤسنگ، خوراک اور  موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں