آئی ایم ایف کی پا کستان کو 70کروڑ ڈالر کی قسط جاری،اسٹیٹ بینک کو موصول

اسلام آباد(نیوزٹویو)آئی ایم ایف نے پا کستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے سلسلے میں 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط مل گئی ہے جس کے بعد پاکستان کوآئی ایم ایفاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اقتصادی جائزے کی منظوری گزشتہ ہفتے دی تھی۔ آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں