آئی ایم ایف پروگرام دودن میں بحال ہو جا ئے گا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کوخوشخبری دی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دون دن میں بحال ہو جائے گا۔تاہم انہوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا کہ اس سے عوام کو کیا ریلیف ملے گا یا پھر پروگرام بحالی سے مہنگائی کم ہو گی یا نہیں، انہوں نے کہا آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے، 12 لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پر اعتراض نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگے گا جب کہ غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم ٹیکس بڑھانے پر ناراض ہوجاتے ہیں، شہباز شریف بار بار ٹیکس کم کرنے پر زور دے رہے ہیں،وزیر اعظم سے کہتا ہوں کہ ٹیکس نہ بڑھاؤں تو آمدن کیسے بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازہ ہے کہ پاکستان 80 ٹن سونا سمگل ہوتا ہے، صرف 15 کلو سونا قانونی امپورٹ ہوتا ہے، سونے کی درآمد پر ڈیوٹی کم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں بجٹ پیش کیا گیا ہے کیونکہ ماضی میں اتنا معاشی مشکل نہیں دیکھا جتنا آج دیکھ رہا ہوں۔ ایک ہزار 100 ارب روپے بجلی کی مد سبسڈی دی گئی اور 500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ دیا۔ 16 روپے فی یونٹ حکومت دے رہی ہے لیکن یہ بھی عوام کے ہی پیسے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ رواں مالی سال شعبہ گیس میں 400 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی اور 30، 35 روپے بجلی کا یونٹ بنا رہے ہیں لیکن اگر باقی ممالک میں سستی گیس مل رہی ہے تو ہم مہنگی نہیں دے سکتے۔ ملک میں 200 ملین ڈالر کی گیس کا پتہ ہی نہیں کہاں گئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی انتظامی امور ٹھیک کرنا ضروری ہے ورنہ یہ ملک چلانا مشکل ہے۔ 2 اعشاریہ 4 ارب کی گیس ہم ہوا میں اڑا دیتے ہیں۔ پاکستان باوقار اور نیوکلیئر پاور ملک ہے، اس لیے ہمیں معیشت سنبھالنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں