آئی ایم ایف کا پاکستان پر مزید سماجی پروگرام چلانے پر زور

اسلام آباد(نیوزٹویو)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر بینظیر انکم کے علاوہ بھی سماجی پروگرام چلانے پر زور دیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کے زیادہ اقدامات کرنے چاہئیں، سماجی پروگرام چلانے کے لیے پاکستان کو مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کمزور طبقے کے لیے محفوظ بجلی اور گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ستمبر میں صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا کرلیا گیا، نگراں حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا ہدف پورا نہیں کرسکی۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے، بینظیر انکم سپورٹ کے انتظامی ڈھانچے کو بھی مزید بہتر کیا جانا چاہیے۔
آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی بہترین میکنزم کے ساتھ فوری مدد فراہم کرنے والا پروگرام ہے، پروگرام میں تقسیم کے طریقۂ کار اور شفافیت کو بہتر بنانے کی گنجائش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں