آئی جی اسلام آباداورڈی آئی جی آپریشنزخودسائلین بن کرتھانوں میں پہنچ گئے

 اسلام آباد (نما ئندہ نیوزٹو یو)آئی جی اسلام آباداورڈی آئی جی آپریشنزخودسائلین بن کرتھانوں میں پہنچ گئےتفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضا ل احمد کو ثر سادہ کپڑوں میں ملبوس عام سائل کی طرح تھانہ کراچی کمپنی،رمنا،سبزی منڈی،انڈسٹریل ایریااور کھنہ پہنچ گئے،عام سائل بن کر جانے کا مقصد حقیقت میں تھانوں کی سطح پرعام شہریوں کی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اورڈیوٹی آفیسر،پولیس گائیڈ ز،فرنٹ ڈیسک کے عملے کے رویے اور ان کے کام کا جائزہ لینا ہےآئی جی اسلام آباد نے تھانہ سبزی منڈی،انڈسٹریل ایریاکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود عملے کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا،جن میں ایس ایچ او سبزی منڈی انسپکٹر محمد اشرف،پولیس گائیڈکانسٹیبل ساجد محمود،تھانہ انڈسٹریل ایریا کے محرر ہیڈ کانسٹیبل مدثر مشتاق،ڈیوٹی آفیسر تھانہ کھنہ اے ایس آئی ظہیر خان،تھانہ کراچی کمپنی کے پولیس گائیڈ کانسٹیبل بلال احمدشامل ہیں جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کو ناقص کارکردگی کی بنا ء پر ایس ڈی پی او رمنا اور مارگلہ اور ایس ایچ اوتھانہ رمنا اختر زمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کیے جبکہ ڈیوٹی آفیسرز کراچی کمپنی سب انسپکٹر افتخار، اورتھانہ کھنہ کے فرنٹ ڈیسک پر موجودہیڈ کانسٹیبل شہبازکو معطل کرنے کی ہدایات دیں آئی جی اسلا م آباد نے کہا کہ اب ہم عملی اقدامات کی طرف جارہے ہیں شہریوں کی سہولیات، پولیس کی اصلاح و دیگر اقدامات کے بارے میں جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے ان اقدامات کوعملی جامہ پہنانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پولیس گائیڈز اور ڈیسک پر موجود عملہ صاف ستھری وردی میں ملبوس ہو نا چاہیے تھانے میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اورتھانے کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائےآئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کا تھانوں کی سطح پر سائلین بن کر جانے کا مقصد عام شہریوں کو مہیا کی گئی سہولتوں کو یقینی بنانا اور ان اقدامات میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں