آئی جی کی نورمقدم کے قاتل کا نام ای سی ایل میں شامل،امریکہ اوربرطانیہ سےکریمنل ریکارڈ لینے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزٹویو ) آئی جی اسلام آباد نے نور مقدم کے قتل میں ملوث ملزم ظاہر ذاکر کا نام اے سی ایل لسٹ میں شامل کرنے اور ملزم کا بیرون ممالک انگلینڈ اور امریکہ سے بھی مجرمانہ سرگرمیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطے کرنے کی ہدایا ت جا ری کر دی ہیں جبکہ وقوعہ سے حاصل کیے گئے تمام شواہد کی فرانزک کرانے کی ہدیت کی ہے وفاقی پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے جمعہ کو مقتولہ نور مقدم کی تفتیشی ٹیم سے میٹنگ کی میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت ،اے ایس پی کوہسار، ایس ایچ او کوہسار اور تفتیشی ٹیم کے دیگر ممبران بھی شامل تھےایس ایس پی انوسٹی گیشن نے اجلاس میں  مقدمہ کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریف کیا ائی جی اسلام آباد نے تھراپی ورکس سے بھی ملاقات کرنے کی ہدایت  کرتے ہو ئے کہا کہ مقدمہ کو ٹھوس شواہد کی روشنی تفتیش میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے تاکہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائی جائےمیں جلد از جلد یکسو کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں