آئی سی سی ورلڈکپ،افغانستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے245رنز کا ہدف

احمدآباد(نیوزٹویو) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 245 رن کا ہدف دیا ہے۔ جمعہ کو نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے ناقابل شکست 97 رن کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ رحمت شاہ،نوراحمد نے 26،26 جب کہ رحمان اللہ گرباز 25 رن بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزی نے 4وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہاراج اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 اور فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں