آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان صوبائی حلقہ پی پی 149 سے کامیاب

لاہور (نیوزٹویو)استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 سے کامیاب ہوگئے۔
لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 کا غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم 51 ہزار 756 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے ہیں۔
پی پی 149 میں عبدالعلیم خان کا مقابلہ آزاد امیدوار ذیشان رشید سے تھا جو 47 ہزار 998 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔
جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع جاری ہے۔
پی پی 149 میں عبدالعلیم خان کا مقابلہ آزاد امیدوار ذیشان رشید سے تھا جو 47 ہزار 998 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں