آخری سیاح کو محفوظ مقام تک پہنچانے تک ریسکیوآپریشن جاری رہے گا،کمانڈنگ آفیسر مری،میجرجنرل واجدعزیز

مری(نیوزٹویو) مری ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ آخری سیاح کومحفوظ مقام پر پہنچانےتک ریسکیوآپریشن جاری رہےگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےبتایا کہ آرمی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن گزشتہ رات سے ہی شروع ہو گیا تھا، ملٹری پولیس کے اہلکار سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر ٹریفک کو دیکھ رہے تھے۔گزشتہ رات کوہی آرمی چیف نے کہا تھا کہ ہدایات کا انتظار کیے بغیر مکمل تعاون کریں۔ میجر جنرل واجد عزیز نے کہا کہ رات کے وقت پاک فوج کے 2 کیمپ قائم کر دیئے گئے تھے ، ایک کیمپ کلڈنا میں آرمی ا سکول آف لاجسٹک جب کہ دوسرا کیمپ سنی بینک میں قائم کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی اسکول آف لاجسٹک میں 60 اور سنی بینک میں قائم کیمپ میں 50 خاندانوں کو رکھا گیا۔ ایف ڈبلیو او راولپنڈی کی مشینری نے ایکسپریس ہائی کو کلیئر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں