آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کادورہ،جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا

راولپنڈی(نیوزٹویو) پاکستان ک مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے  بدھ کوجہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، سپہ سالارکو مشق کے لیے طے شدہ تربیتی مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشنل مشقوں کو انجام دینے میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی طرف سے ظاہر کردہ ہم آہنگی کو سراہا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےفوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی، آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں