آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کوریلا کا فون، پشاور پولیس لائنز حملے پر تعزیت

واشنگنٹن(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کوریلا نے ٹیلی فون کیا۔

سینٹ کام کے مطابق سینٹ کام کمانڈر جنرل کوریلا نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پشاور پولیس لائنز میں دہشتگرد حملے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سینٹ کام کے مطابق جنرل عاصم منیر اور جنرل کوریلا کے درمیان انسداد دہشتگردی اور سرحدی سلامتی پربھی بات چیت کی گئی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں