آرمی چیف جنرل قمر جاوید کاآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکا دورہ،افغانستان کی صورتحال پربریفنگ

اسلام آباد(نیوزٹویو) پا کستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے  سوموارکو انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آئی ایس ہیڈ کوارٹر پہنچنے پرلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوڈی جی آئی ایس آئی نے ملک کی داخلی، سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران سپہ سالار نے ادارے کی کارکردگی اورتیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں