آرمی چیف سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف کی ملاقات

راولپنڈی (نیوزٹویو)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورامریکہ کی سیکیورٹی ایجنسی سی آئی اے  کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنزکے درمیان ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون جاری رکھے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سی آئی اے ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہو ئی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں موجودتھے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ولیم جوزف برنز نے افغانستان سے انخلا کے کامیاب آپریشن میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔  انہوں نے کہا ہے کہ۔ غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔سی آئی اے ڈائریکٹر نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو کی بھی تعریف کی ، ولیم جے برنز نے  پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں