آرمی چیف عاصم مینر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحرشمشادکی صدر،وزیراعظم سےملاقاتیں

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا نےجمعرات کی رات صدر مملکت اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں صدراوروزیراعظم نے انہیں نئی تعیناتی پر مبارکباد دی تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ سید عاصم منیر نے چیف آف آرمی اسٹاف اور ساحر شمشاد مرزا نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کی منظوری کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے نے جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تعیناتیوں پر مبارک باد دی اور ان کے لیے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت عارف علوی سے بھی ایوان صدرمیں ملاقات کی۔ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران صدر عارف علوی نے انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارک باد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں