آرمی چیف کا سعودی عرب کو پیغام

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہو ئی ہے ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک، سعودی عرب باہمی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیا ل کیا گیااورعلاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ملاقاتوں میں افغان امن عمل اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف جنرل قمر جا وید با جو ہ نے اس موقع پر کہا کہ  سعودی عرب کی سالمیت اور بقاء کے لیے پاکستان پرعزم ہے اورپاکستان سعودی عرب کے دونوں مقدس مقامات کے دفاع کے لیے ہردم تیار ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطا بق سعودی ولی عہد نے خطے میں امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں بھائی چارہ اورباہمی اعتماد پرمبنی تعلقات ہیں دونوں ممالک مسلم امہ کے امن واستحکام اوربہتری کےلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں