آرمی چیف کی ہدایت پر فوج اوررینجرز کے دستے ٹرین حادثے کی جگہ پہنچ گئے،امدادی کارروائیاں شروع

نوابشاہ(نیوزٹویو) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی ہدایت پرپاکستانی فوج اور رینجرز نے نوابشاہ کے قریب حادثےکا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس کی جگہ پرفوری امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے حیدرآباد اور سکرنڈ سے اضافی نفری طلب کرلی ہے۔

آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں، جس کے بعد پاک فوج اور رینجرز کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچنا شروع ہوگئ ہیں۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کیے گئے ہیں، دیگر اہلکار بھی کھانے پینے کی اشیا لے کر جائے وقوع پر پہنچ رہے ہیں- پاکستان آرمی کی طرف سے بھاری مشینری بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن آخری زخمی کو ہسپتال منتقل کرنے اور جائے حادثہ پر پھنسے لوگوں کی بحالی تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں