آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر اعدادوشمارمفروضوں پرمبنی ہیں،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزٹویو) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری مبینہ ٹیکس تفصیلات کو گمراہ کن اعداد و شمار اورمفروضوں پر مبنی قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اعداد وشمار  بڑھا چڑھا کرپیش کیے گئے ہیں۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی جنرل باوجوہ اور اہل خانہ کے مبینہ اثاثوں کی تفصیلات پر ترجمان پاک افواج کا کہنا ہے کہ یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی، کھلا جھوٹ اور بدنیتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی و بد دیانتی سےاثاثوں کو منسوب کیا ہے، یہ سراسر غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف کے 6 سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈیکلیئرڈ ہے۔ آرمی چیف اور ان کا خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔ ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کی فیملی ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثہ جات سےمتعلق جوابدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں