آر ڈی اے اور پولیس نےمیراگھر مسمار کیا، شیر افضل مروت

اسلام آباد(نیوزٹویو) تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے الزام عائد کیا ہےکہ آر ڈی اے اور پولیس نے راولپنڈی میں ان کا گھر مسمار کردیا۔

تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ گھر مسمار کرنے سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔

شیر افضل مروت نے غیر قانونی کارروائی پر سول اور کرمنل کیسز دائر کرنے کا بھی کہا۔

ادھر ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ نے شیر افضل مروت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت جس پراپرٹی کی بات کررہے ہیں وہ اسکیم ہی غیر قانونی ہے، جون میں ہاؤسنگ اسکیم کے مالکان کو نوٹسز دیے گئے تھے، نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مالکان کےخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں