آزادکشمیر الیکشن پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی شروع،پی ٹی آئی، پی پی پی اور مسلم لیگ ن میں مقابلہ

مظفرآباد(نیوزٹویو)آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیےپولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اورووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے سرکاری نتائج کا ا علان ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کیا جا ئے گا تاہم غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ چھ بجے سے شروع ہو جا ئے گا آج الیکشن کے دوران لا کھوں کشمیری عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجےسے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھےالیکشن میں پی ٹی آئی، ن لیگ ،پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہرو ں میں قائم 6 ہزار 139 میں سے 826 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور ایک ہزار  209 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے تھے، انتخابی عمل کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات رہی جبکہ ان کے ساتھ 40 ہزار پولیس اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔آزاد کشمیر کے اضلاع میں تینتیس اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم جموں و کشمیر کے پناہ گزینوں کے بارہ حلقوں سمیت کل پینتالیس نشستوں پر انتخابات ہوئے ہیں۔آٹھ مخصوص نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان عام انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ٹرن آوٹ 56 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے، انتخابات کیلئے حکومت نے مکمل معاونت کی، آزاد کشمیر کے عوام اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں، انتخابات کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔

انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی کے واقعہ میں دوا فراد جان سے گئے ان میں ایک کے متعلق پاکستان تحریک ا نصاف کا دعویٰ ہے کہ وہ ان کا کارکن تھااس کے علاوہ بھی فائرنگ ،احتجاج اور توپھوڑ کےواقعات ہوئے۔ ایل اے 25 نیلم ون کے حساس ترین پولنگ اسٹیشن نمبر 53 پر ہنگامہ آرائی کے دوران ن لیگ اور تحریک انصا ف کے ایجنٹوں کی جانب سے ووٹر سلپ پھاڑ دی گئیں، پولنگ آفیسر کی جانب سے پولنگ کے عمل روک دیا گیا۔کوٹلی ایل اے 12 چڑھوئی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔ عملے نے پولنگ روک دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں