آزاد کشمیرالیکشن،3پرپی ٹی آئی،1پرپیپلزپارٹی،1پرن لیگ کامیاب،5نشستوں کے نتائج

مظفرآباد(نیوزٹویو) آزاد کشمیرمیں ہونے انتخابات کےغیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اب تک 3 نشستوں پر کامیاب ہو چکی ہےجبکہ پا کستان پیپلز پارٹی نے ایک نشست پر کامیابی حا صل کی ہے حلقہ ایل اے 41کشمیر ویلی سے پا کستان تحریک انصاف کے امیدوار دیوان غلام محی الدین 2326ووٹوں کے ساتھ فاتح رہے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اکرام بٹ ہیں جنھوں نے 741ووٹ حاصل کیے ہیں اسی طرح کشمیر ویلی حلقہ ایل اے 43 سے پا کستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید بٹ 774ووٹ لے کر فاتح قرار پا ئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نسیمہ وا نی 720ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہی ہیں کشمیر ویلی حلقہ ایل اے 45 سے پا کستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالماجد خان 1545ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار عبدا لنا صرخان 718ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کشمیر ویلی کے حلقہ 40 سے پا کستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر عبدا لغفار لون 2348ووٹ لے کریہ نشست جیتنے میں کا میاب ہو ئے ہیں ان کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سلیم بٹ ہیں جنھوں نے 796ووٹ حا صل کیے اسی طرح کشمیر ویلی حلقہ 44سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد رضا قادری 2007ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم کانفرنس کی مہرا لنساء آئی ہیں جنھوں نے 1163ووٹ حاصل کیے واضح رہے کہ آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11ویں عام انتخابات کیلئے آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی مہاجرین کے انتخابی حلقوں ووٹ ڈالے گئے پاکستان کے چاروں صوبوں میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے 6 نشستیں وادی کشمیر اور 6 جموں کے مہاجرین کے لئے مختص ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں