آزاد کشمیرالیکشن میں شہید کارکنوں کا خون را ئیگاں نہیں جانے دینگے،شہبازگل

اسلام آباد (نیوزٹویو) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورڈاکٹر شہبازگل نےآزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کے شہید ہو نے والےدو کارکنوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے کا رکنوں کا خون را ئیگاں نہیں جانے دیں گےاپنے ٹویٹس میں ا نہوں نے کہا کہ واضح شکست نظر آنے پر آزاد کشمیر الیکشن کے دوران مخالفین کی غنڈہ گردی سے شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ذمہ داروں کو سخت سزا دلوانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف ہر حد تک جائے گی۔ مقامی انتظامیہ مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ نواز محب ملاقات میں طے شدہ پروگرام کے مطابق مسلم لیگ (ن) دھاندلی کا شور مچائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تشدد، فائرنگ، جلاؤ کی کوشش بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مودی کی ایما پر الیکشن کی ساکھ پر اعتراض اور سوالات کئے جائیں گے اور افراتفری کی کوشش ہو گی لیکن ان سب کو ناکامی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں