آزاد کشمیرمیں لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کےبھارتی الزامات من گھڑت ہیں،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوزٹویو)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا بیان بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اورکہا ہےکہ یہ بیان بھارتی مسلح افواج کی فریب زدہ ذہنیت کا مظہر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ٹویٹر پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے لکھا کہ لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کےمن گھڑت الزامات مستردکرتےہیں۔ بھارتی افسر کے الزامات کشمیریوں پرمظالم اور بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کےاستعمال سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی فوجی افسر کے الزامات، دعوے اور غیرحقیقی عزائم کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی حامی ہے۔ امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کوناکام بنانے کیلیے ہروقت تیار ہے۔بھارتی فوج کشمیرمیں حق خودارادیت کوکچلنےمیں مصروف جب کہ پاک فوج خطےمیں امن کےلیے پرعزم ہے۔ بھارتی فوج خطے کے امن کے مفاد میں سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے غیر ذمے دارانہ بیان بازی سے گریزکرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں