آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف تاجروں کی ہڑتال

آزادکشمیر (نیوزٹویو)آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ بند ہو گئی۔

باغ شہر، سب ڈویژن ریڑہ، بیر پانی اور ہاڑی گہل میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ضلع بھر میں نجی تعلیمی ادارے بھی ہڑتال کی وجہ سے بند ہیں۔

پولیس نے اضافی نفری شہر کے مختلف حصوں میں تعینات کر دی ہے۔

 دوسری جانب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی مہنگائی کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کر رکھی ہے۔

مظفر آباد میں چھوٹے بڑے بازار بند ہیں اور ٹریفک کی روانی معمول سے کم ہے۔

گڑھی دوپٹہ، چکار، ہٹیاں بالا، پٹہکہ اور نوسیری کے بازار مکمل بند ہیں جبکہ پونچھ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ہڑتال ہے۔

آٹھ مقام میں بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف وادیٔ نیلم میں ہڑتال کی گئی ہے۔

ہڑتال  کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر میں سرکاری امور متاثر ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں