آسٹریلوی اور پاکستانی کرکٹ ٹیمیں کراچی سے لاہور روانہ

کراچی(نیوزٹویو)کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آسٹریلوی اور پاکستانی کرکٹ ٹیمیں کراچی سے لاہور روانہ ہوگئیں۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور انتظامیہ ایک ہی پرواز پی کے 6312 سے روانہ ہوئے۔ کھلاڑیوں کو لاہور پہنچانے کے لیے قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا۔ کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ہوٹلز سے کراچی ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر خصوصی پرواز کیلئے بورڈنگ کی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں