آسٹریلوی ہائی کمشنرڈاکٹرجیفری شا جشن آزادی پاکستان میں شامل

اسلام آباد(نیوزٹؤیو)پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے پاکستان کو 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی ہے اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان کے عوام اورحکومت کے ساتھ شامل ہوں۔پاکستان نے اپنی آزادی کے 74 سالوں کے دوران بطور قوم مضبوطی کا سفر جاری رکھا ہے اورآسٹریلیا اس وقت کے دوران پاکستان کا ایک ثابت قدم دوست رہا ہے۔ہم 1947 میں پاکستان کی نئی قوم کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک  تھے۔ تب سے ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوتے چلے گئے

ہمارے درمیان بہت کچھ مشترک ہے, بشمول کرکٹ سے ہماری مشترکہ محبت اور ہمارے تاریخی تعلقات ۔  ہمارے مضبوط روابط کا سب سے بڑا حصہ وہ ۸۰  ہزار سے زیادہ پاکستانی نژاد لوگ ہیں جو آسٹریلیا کو اپنا گھرکہتے ہیں۔ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلیم ، تجارت ، زراعت ، ترقی ، دفاع اور سلامتی سمیت کئی شعبوں میں دیرینہ، دو طرفہ تعاون ہیں جو ہمارے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں