آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلےدن 3وکٹوں کے نقصان پر 251رنزبنالیے

کراچی (نیوزٹویو) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلےدن کے کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سلامی بیٹر ڈیوڈ وارنر فہیم اشرف کی گیند کا نشانہ بنے جب کہ لبوشین بغیر کوئی رنز بنائے رن آوٹ ہو گئے۔عثمان خواجہ نے پنڈی ٹیسٹ کی فارم کا تسلسل جاری رکھا اور شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے ناقابل شکست 127 رنز اسکور کئے۔ ان کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز بنائے جنہیں پہلے روز کے اختتام لمحات میں حسن علی نے آوٹ کیا۔ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتخار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں