آشوبِ چشم، پنجاب بھر کے اسکول کل سے پیر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو) آشوبِ چشم کی وباء کی وجہ سے پنجاب بھر کے اسکول کل سے پیر تک بند رہیں گے۔

محکمۂ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  29 ستمبر کو عیدِ میلاد النبیﷺ  کی وجہ سے صوبے میں ویسے ہی عام تعطیل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آشوبِ چشم کی وجہ سے جمعرات اور ہفتے کو نجی و سرکاری اسکولوں کو چھٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں