آشوبِ چشم، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 105 نئے کیسز رپورٹ

اسلام  آباد(نیوزٹویو)پنجاب میں آشوبِ چشم کی صورتِ حال مزید بگڑنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آشوبِ چشم کے 15 ہزار 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال آشوبِ چشم کے 3 لاکھ 79 ہزار 690 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال صرف لاہور میں آشوبِ چشم کے 22 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آشوبِ چشم کے 916 نئے مریض سامنے آئے

پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا  ہے کہ گزشتہ روز آشوبِ چشم کے ملتان میں 1217، فیصل آباد میں1827 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ آشوبِ چشم کی وباء کے سبب پنجاب بھر کے اسکول پیر تک بند رہیں گے۔

دو روز قبل محکمۂ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں