آل پاکستان انجمن تاجران کی گیس مہنگی کرنےاوربجلی ٹیرف میں تبدیلی پرحکومت کے خلاف محاذ کھولنے کی تیا ری

اسلام آباد(نیوزٹویو) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ گیس مہنگی اور بجلی کا ٹیرف تبدیل کرنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا آل پاکستان انجمن تاجران نے چیف جسٹس پاکستان سے بجلی کے تیز میٹرزسے متعلق رپوررٹ کاازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہو ئےپا کستان بھر سے تاجروں کی مرکزی تنظیموں کا اجلاس لا ہور میں طلب کرلیا ہے جس میں گیس اوربجلی کے ٹیرف میں اضا فے سمیت ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) پر غور کر کے آئندہ کے لا ئحہ عمل کا اعلان کیا جا ئے گا آل پاکستان ا نجمن تاجران  اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری خالد چوہدری نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس، پی او ایس، انکم ٹیکس، گیس اور بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی اور تاجروں سے بیوروکریسی کے رویے پر منگل 24 اگست کو پاکستان بھر کی تنظیموں کے مرکزی عہدیداران کا لاہور میں اجلاس منعقد کیا جائے گا، تمام معاملات پر تفصیلی غور کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور لائف لائن صارفین تقریبا ختم کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اگلے ماہ بلوں میں عام آدمی کے لئے 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ نیپرا کی رپورٹ کے مطابق لائن لاسز  کنٹرول کرنے کے لیے میٹر 30 سے 35 فیصد تیز چلتے ہیں۔ واپڈا ملازمین کو مفت بجلی سپلائی ہوتی ہے اور چوری ہونے والی بجلی کا بوجھ بھی عام صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس گلزاراحمد سے اپیل کی کہ نیپراکی تیز میٹرز کی رپورٹ کا نوٹس لیں اور چوری شدہ بجلی اور مفت بجلی کا بوجھ عام صارفین کے بل سے ختم کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں گیس کے بلوں میں کم از کم چودہ فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ کمرشل اور زیادہ گیس استعمال کرنے والوں کے لیے بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔

بجلی کے نرخوں میں تبدیلی اور گیس کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ تاجربرادری پہلے ہی کورونا کی وجہ سے معاشی طور پر بدحال ہے انہیں زیادہ پریشان نہ کیا جائے۔ مجوزہ اضافے سے ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان میں اضافہ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں