آندھی،ژالہ باری اور تیز بارش سےبجلی فراہم کرنے والے70سےزائد فیڈرزٹرپ،جڑواں شہروں اوراٹک کے متعدد علاقوں کوبجلی فراہمی معطل

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد، راولپنڈی ،اٹک اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ آندھی،ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سےبجلی فراہم کرنے والے  70 سے  زائد فیڈرز فالٹ کی و جہ سے ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے جڑواں شہروں سمیت اٹک ریجن کے متعدد علا قوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے آئیسکو نے بجلی کے صارفین سے موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معزرت کی ہے آئیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن ٹیمیں الرٹ موسم بہتر ھوتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیں گی صارفین بجلی کی تاروں کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے مناسب فاصلہ رکھیں بجلی کی ٹوٹی ھوئی تار کے نزدیک ہرگز نہ جائیں کسی بھی کمپلنیٹ کی صورت میں 118 یا 9252933-6 پر کال کریں ہم موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معزرت خواہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں