آن لائن قرضہ کیس،4چینی باشندوں،2پاکستانی خواتین سمیت 9ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

راولپنڈی(نیوزٹویو)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سید محمد الیاس نے آن لائن لون ایپس سے قرض دے کر شہریوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے مقدمہ میں 4چینی باشندوں اور2پاکستانی خواتین سمیت9ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں ایک بار پھر 12یوم کی توسیع کر دی ہے محمد شعیب شفیق، وسیم احمد، سمیرافرقان،سدرہ رزاق اوریوسف جان کے علاوہ 4چینی باشندوں چین یائی،تاؤ وانگ،کاؤ لیانگ،جیانگ وائے اپنے وکلا طارق بشیر ڈوگر،محمد کمال حسن اورمیاں عبدالجبار کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ متوفی کی بیوہ بھی اپنے وکیل سید نجف حسین شاہ کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھیں اس موقع پربیوہ کے وکیل نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرواتے ہوئے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے30اگست تک سماعت ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں