آٹھ مئی سے پنجا ب بند

پنجاب حکومت نے 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام مارکیٹیں، کاروباری مراکز، آفس اور دکانیں بند رہیں گی  پنجاب بھر میں میڈیکل اسٹورز، ویکسینیشن سینٹرز، پٹرول پمپس، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈیلیوری، کال سینٹر پورا ہفتہ 24 گھنٹے   سروس جاری رکھ سکت ۔ پنجاب بھر میں بیکریز، گروسری اسٹورز، سویٹ شاپس،  سبزی و فروٹ کی دکانیں اور گوشت کی دوکانیں صبح 9 سے شام 6 تک پورا ہفتہ کھلی رکھ سکتے ۔ پنجاب بھر میں چاند رات پر مہندی، جیولری اور کپڑوں کے سٹالز پر پابندی ہو گی۔ پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس ان ڈور اور آوٹ ڈور بند رہیں گے صرف ہوم ڈیلیوری جاری رکھ سکتے ۔ پنجاب بھر میں ان ڈور اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی ۔ پنجاب بھر میں تمام سیاحی مقامات بند رہیں گے پنجاب بھر میں تمام پارکس بند رہیں گے پنجاب بھر میں ماسک اور فاصلہ لازم قراردے دئیے گئے ہیں  فیصد کورونا کیسز والے اضلاع میں مزارت/ دربار بند رہیں گے پنجاب بھر میں ان ڈور اور آوٹ ڈور ہجوم پر پابندی ہو گی پنجاب بھر میں سپورٹس فیسٹیول، کلچرل،  سوشل پر پابندی ہو گی ۔ ریل سروس 70 فیصد سواریوں کے ساتھ جاری رہے گی۔ پنجاب بھر میں پرائیویٹ گاڑیوں، ٹیکسیوں اور رکشوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہو گی بین الصوبائی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس نوٹیفکیشن کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائے گی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں