آٹے کی قلت کے خاتمے کا امکان،روس سے 2بحری جہاز گندم لے کر پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزٹویو) ملک میں جاری آٹے کی قلت کے خاتمے کے لیے روس سے گندم لے کر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔وزارت فوڈ سکیورٹی حکام کے مطابق روس سے حکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی، ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی۔

حکام کے مطابق مختلف ممالک سے بھی درآمدی گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ چکے ہیں، جن میں ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ پہنچ چکی ہے، حکومتی سطح پر روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں