نامعلوم افراد کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ ،5اہلکارایک بچی جاں بحق

ڈی آئی خان (نیوزٹویو)‌خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہو گئے ، جبکہ ایک بچی بھی دم توڑ گئی۔ڈی آئی خان کے علاقے سگو رود پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کی زد میں آ کر 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں، فائرنگ کے زد میں آکر ایک بچی بھی جان سے گئی، جبکہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلیجنس کے اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ نے کسٹم اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعےکی مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان واقعہ پر پر دکھ کا اظہار اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےتعزیت کی ہے اور کہا ہےکہ
بھی غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں