آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا، پی ٹی آئی کا ٹکٹ دلانے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپیہ مانگا گیا۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران رانا ثنا کا کہنا تھا کہ سوچنےکی بات ہےکہ ثاقب نثار جب منصف تھا تب کیا کچھ کرتا تھا۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان کو سازش کے تحت مسلط کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھایا، سمجھ سےبالاترہےکہ دہشت گردوں کو واپسی کا راستہ کیوں دیا گیا۔

رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جان بوجھ کر ایل این جی درآمد نہیں کی، ملک میں تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سہرا مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں