ابرار الحق کےنئے گانے “بیگم شک کرتی ہے” کو مداحوں کی پذیرائی حاصل

اسلام  آباد(نیوزویب)گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کے بے بی شارک میوزک پر شوہروں کے دُکھ بیان کرتے گیت ’بیوی شک کرتی ہے‘ کے ہر جانب چرچے ہیں۔ابرار الحق نے اپنے نئے گانے “بیگم شک کرتی ہے” میں پاکستانی بیگمات کے رویے کو مزاحیہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں اداکارہ صبا قمر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔گانے میں ابرار الحق نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔ گانا شدید شادی شدہ لوگوں کے نام کیا۔اس گانے کو ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے ابرار الحق نے لکھا کہ یہ گانا ان تمام افراد کی نذر کرتا ہوں جو کہ کچھ زیادہ ہی شادی شدہ ہیں، یعنی ’رن مرید‘ ہیں۔بیگم شک کرتی ہے گانے  میں ابرارلحق کے گانے کا انداز بالکل  مقبول ترین کورین گانے ‘بے بی شارک ڈوڈو’ جیسا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ’بے بی شارک‘ کے حوالے سے ابرار الحق ایک تنازعے کا شکار بھی ہوئے تھے۔ابرار الحق کا یہ گانا 25 اکتوبر کو ریلیز ہوا ہے اور اب تک اسے دیکھنے والوں کی تعداد 70 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں