ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

ممبئی (نیوز ڈٰیسک) معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے دائیں ہاتھ میں زخم آئے ہیں جس کے باعث وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں گزشتہ دو روز سے زیرِ علاج ہیں۔ تاہم حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکار کے والد اور بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ ابھیشیک کو دیکھنے اسپتال پہنچے۔ دوسری جانب ایشوریا رائے اِن دنوں مدھیا پردیش میں اپنی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جب کہ ان کی بیٹی ارادھیا بھی ان کے ساتھ وہیں موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں