احتساب عدالت، خاور مانیکا کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)احتساب عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں گرفتار بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا۔

اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوشن نے لیپ ٹاپ کے ذریعے عدالت کو سرکاری اراضی پر تعمیر شادی ہال اور 26 دکانیں دکھائیں جبکہ پراسیکیوشن ٹیم نے شادی ہال اور دکانوں کے کرایے کی وصولی کے رجسٹر بھی عدالت کو پیش کیے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے خاور مانیکا کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے خاور مانیکا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں