احتساب عدالت کا بشریٰ بی بی کو تحائف جمع کرانے کا آخری موقع ،11دسمبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد( نیوزٹویو) احتساب عدالت راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کو تحائف اوران کی تفصیلات جمع کرانےکا آخری موقع دے دیا تفصیلات کے مطابق نیب نے بشریٰ بی بی کو طلبی نوٹس کے ذریعےمختلف مواقعوں پرسرکاری سطح پروصول کئے گئے تحائف جمع کروانے کیلئے گیارہ دسمبر تک کا آخری موقع دیا ہےاورعدم تعمیل پر کارروائی کا انتباہ بھی کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیب نےنوٹس جاری کرکے بشریٰ بی بی کو گیارہ دسمبر صبح دس بجے نیب راولپنڈی آفس پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے نوٹس میں تحائف طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے بشریٰ بی بی نے فئیر پرائس تجزیئے کیلئے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے ۔
نیب نے اپنے نوٹس میں کہا کہ کسی مرد فیملی ممبر کے ساتھ پیش ہوکر لاکٹ، چین، بالیاں، بریسلٹ اور گھڑی جمع کروائیں، نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تحائف جمع نہ کروائے تو کارروائی کی جائے گی ۔
نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے تحائف ملے، آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیے۔آپ نے 2019ء میں ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیا، پھر 2020ء میں نیکلس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں وصول کیں، اسی طرح 2021ء میں بھی نیکلس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں