احتساب عدالت کی نیب کی جانب سےعمران خان کے جسمانی ریمانڈکی درخواست مسترد

راولپنڈی(نیوزٹویو)احتساب عدالت راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی 190ملین پاؤنڈسکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈکی درخواست مستردکردی ہے۔عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ 190ملین پاؤنڈاسکینڈل کیس میں احتساب عدالت نےنیب کی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کےجج محمدبشیرنےفیصلہ سنایاہے، جس میں احتساب عدالت سے 10روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعاکی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اس کے علاوہ 11نومبر کو اس کیس میں قومی احتساب بیورو کی تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں۔نیب نے شواہد کی بنیاد پرچیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ آج 14 نومبر 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں