اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی،شیخ رشید

راولپنڈی(نیوزٹویو) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر بیان جاری  کیا  ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید  نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیےجس نے عمران خان کو اتنی بڑی عزت دی اور کامیابی سے نوازا۔

انہوں نے لکھا کہ اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی۔ ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا۔ تکبر اور غرور سے دور اور عاجزی سے رہنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں