اداروں کے خلاف اکسانےکاعمل برداشت نہیں کرینگے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزیرااطلاعات مریم اورنگزیب الزام عائد کیا ہے کہ شہباز گل کا بیان عمران خان کا لکھا ہوااسکرپٹ تھا عمران خان ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں کوئی ان کا آلۂ کار نہ بنےشہداء اور ان کی فیملیز کیخلاف پی ٹی آئی نے مہم چلائی ارسلان کو احکامات بنی گالہ سے ملے۔ادارےکو نیوٹرل کہنے والے ان کو سیاست میں مداخلت پراکسا رہےہیں عمران خان کی پریس کانفرنس کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  کہا کہ آپ بغاوت اور سیاسی مداخلت پر اکساتے ہیں مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی ویڈیوز کے جواب میں عمران خان کے پرانے بیانات کی ویڈیو بھی چلادی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے صرف یہ کہا تھا کہ ادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، عمران خان کہہ رہے ہیں سب سے بڑی جماعت کو فوج سے لڑوانے کا پلان ہے، عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو توڑنے کی بات کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ کے اکسانے پر آپ کے سوشل میڈیا نے شہداء کیخلاف مہم چلائی، کوئی پاکستانی سوچ نہیں سکتا اپنے شہداء کیخلاف ٹرولنگ کی جائے، آپ جو نفرت کے بیچ بو رہے ہیں اس کو کاٹ رہے ہیں، ارسلان کو بشریٰ بی بی نے ہی شہداء کیخلاف مہم کا کہا ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خود کو نواز شریف سے کیسے ملاسکتے ہو؟، نواز شریف کے سینے میں بہت سے راز ہیں وہ ملک کی خاطر خاموش رہے، نواز شریف نے اقتدار قربان کیا آئین پر سمجھوتہ نہیں کیا، نواز شریف نے اس ملک کو جتنی ترقی وہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، نواز شریف نے اس ملک کی سالمیت، بقاء اور دفاع کیلئے جو کام کئے پاکستان کا ذرہ ذرہ اس کی گواہی دیتا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، آپ کو آئینی طریقے سے نکالا گیا، کہتے ہو سازش ہوئی، عمران خان کو اس لئے نکالا گیا کیونکہ وہ نالائق اور نااہل تھے، تحریک انصاف کو جس نے نقصان پہنچایا وہ عمران خان ہیں، آپ نے ملک کو چار سال لوٹا، معیشت تباہ کی، اپنے گھر کی خواتین سے کرپشن کرائی، توشہ خانہ کے تحائف لے کر انہیں ڈیکلیئر نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنی جماعت کو فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلئیر کروایا، اداروں کیخلاف کوئی بھی عمل یا آواز برداشت نہیں ہوگی ملک دشمنی کی کوئی اجازت نہیں دے گا تماشہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ یہ ملک دشمنی کررہے ہیں کوئی ان کا آلۂ کار بننے کی کوشش نہ کرے۔ادارے کو کہتے ہو مداخلت کرے تمہاری پارٹی کو بچائےآپ کی جماعت سے آوازیں اٹھ رہی ہیں فارن فنڈنگ کہاں گئی، 2013ء سے 2022ء تک جو پیسہ آیا اس کا حساب آپ نے دینا ہے، آپ فارن فنڈنگ میں 8 سال بعد پکڑے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں